'اینڈرائیڈ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین اس لحاظ سے زیادہ بڑے خطرے کی زد میں ہیں کہ 91 فیصد ایسی 'مال وئیر'کا پتا چلا ہے جو مقبول موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کو نشانہ بنا رہی ہیں
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کمپیوٹر کو نقصان پہنچانے والی ویب سائٹس اور وائرس کی شکل میں سائبر حملے کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔ ایسے میں اسمارٹ فونز کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے موبائل فونز بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی نگرانی پر معمور ماہرین کا کہنا ہے کہ سائبر مجرموں نےاپنا اگلا شکار موبائل ڈیوائسسز کو بنا
لیا ہے۔انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کمپیوٹر کو نقصان پہنچانے والی ویب سائٹس اور وائرس کی شکل میں سائبر حملے کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔ ایسے میں اسمارٹ فونز کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے موبائل فونز بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی نگرانی پر معمور ماہرین کا کہنا ہے کہ سائبر مجرموں نےاپنا اگلا شکار موبائل ڈیوائسسز کو بنا لیا ہے۔
روسی انٹرنیٹ سیکیورٹی فرم 'کیسپر اسکائی' کی حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایسی 'ملیشیس سافٹ وئیر یا مال وئیر145 (آپریٹنگ سسٹم میں خلل ڈالنے والے وائرس) کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جو موبائل آلات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔